• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ کارکردگی خراب لیکن پاکستان مشکل ٹیم ہے، انگلش کپتان اولی پوپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اولی پوپ نے کہا ہے کہ بابر اعظم بڑے کھلاڑی ہیں مگر ہماری بولنگ میں ورائٹی موجود ہے جو ان کیلئے مشکل کرے گی۔ پاکستان ٹیم حال ہی میں اچھا نہیں کھیلی لیکن ایک مشکل ٹیم ہے۔ بین اسٹوکس کی انجری کے باعث پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ بڑے کھلاڑی ہیں لیکن ہمارے پلیئرز محنت کر رہے ہیں ۔ ملتان میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یہاں کنڈیشنز مختلف ہیں اسپن اور سیم بولروں کو مدد ملے گی دلچسپ بات یہ ہو گی کہ پچ کیسا کھیلتی ہے ، اسی کے مطابق پلان بنتا رہے گا۔ برائیڈن کارس کے پاس پیس ہے ، کرس ووکس کی کافی عرصے کے بعد واپسی ہوئی ہے وہ پرفارم کرنے کیلئے پرجوش ہیں ۔ جیک لیچ تجربہ کار بولر ہیں، ہمارے پاس دو ریگولر اسپنرز ہیں، شعیب بشیر اور جیک لیچ کی اس خطے میں کارکردگی اچھی رہی ہے، ممکن ہے جو روٹ کی ضرورت نہ پڑے۔ موسم گرم ہے پچ کے خشک ہونے کے بعد ممکن ہے کہ ریورس سوئنگ بھی ہو ۔ گزشتہ سیریز میں جیمز اینڈرسن کی کارکردگی اچھی رہی تھی، لیکن نوجوان بولرز کے پاس ان کنڈیشنز میں کھیلنے کا اچھا موقع ہے ۔

اسپورٹس سے مزید