• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز کرکٹ ورلڈکپ، پاکستان تمام میچز کولمبو میں کھیلے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم بھارت کا سفر نہیں کرے گی اور پاکستان کے میچ سری لنکا میں ہوں گے۔ پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالی فائی کرنے کی صورت میں میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پاک بھارت میچ بھی 5 اکتوبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔فائنل ابھی تک بھارت ہی میں شیڈول ہے۔ ویمنز ورلڈکپ کا شیڈول سامنے آگیا، جس کے مطابق میچ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا کے پانچ شہربنگلورو، وشاکا پٹنم، اندور، گوہاٹی اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہوگا ۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 5 اکتوبر کو کولمبو میں صف آرا ہونگی ۔ پاکستان کا آسٹریلیا سے میچ 8 اکتوبر ، بنگلہ دیش سے2 اور انگلینڈ کے خلاف 15 اکتوبر کو کھیلے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 18 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا ہے، پاکستان جنوبی افریقا سے 21 ور سری لنکا سے 24 اکتوبر کو مقابلہ کرے گا۔ پہلا سیمی فائنل گوہاٹی یا کولمبو اور دوسرا سیمی فائنل بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔ فائنل 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ آٹھ ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ راؤنڈ روبن فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ سرفہرست چار ٹیمیں سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ تمام ٹیمیں ٹورنامنٹ سے قبل دو وارم اپ میچز بھی کھیلیں گی، جو 24 ستمبر سے شروع ہوں گے۔