• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبداللّٰہ شفیق کا یارک شائر کاؤنٹی سے معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے صف اول کے بیٹر عبداللہ شفیق نے انگلش کاونٹی یارک شائر سے معاہدہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل اس کاونٹی سے شان مسعود، محمد یوسف اور انضمام الحق بھی کھیل چکے ہیں۔ عبداللہ شفیق اگلے ہفتے یارکشائر ٹیم کو جوائن کریں گے۔وہ کائونٹی سیزن کے دو اور وٹالٹی بلاسٹ کے آخری چار گروپ میچوں کیلئے دستیاب ہوں گے۔کاؤنٹی میچوں کے بعد عبداللہ شفیق ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ناٹنگھم شائر کے خلاف میچ سے قبل ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے بےتاب ہوں ۔

اسپورٹس سے مزید