پشاور(جنگ نیوز) ایٹا کا ریکروٹمنٹ میں شفافیت کیلئے ایک اور احسن اقدام ہے، پولیس بھرتی کیلئے ہونے والا ٹیسٹ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر لائیو دکھایا گیا، فیس بک لائیو کا مقصد عوام کو ریکروٹمنٹ کا عمل دکھانا اور اس میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے، اس اقدام سے سرکاری اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہوگا، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عادل سعید صافیایٹا نے ریکروٹمنٹ میں شفافیت کیلئے ایک اور احسن اقدام کے طور پر پولیس بھرتی کیلئے ہونے والا ٹیسٹ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر لائیو دکھایا۔ پولیس میں بھرتی کے تحریری امتحا نی مرحلے کو مزید شفاف بنانے کے لیے تمام ٹیسٹ مراکز کی براہ راست کوریج ایٹا کے فیس بک پیج پر لائیو نشر کی گئی- ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایٹا عادل صافی کے مطابق ٹیسٹ شروع ہو نے سے لیکر آخر تک کے تمام مراحل فیس بک پر لائیو دکھائے گئے۔اس فیس بک لائیو کو امیدواروں کے والدین کے علاوہ عام لوگ بھی دیکھ سکتے ہیں-