پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور پریس کلب کے زیر اہتمام میڈیا کرکٹ لیگ پی سی مارخور نے جیت لی جس نے فائنل میں پی پی سی زلمی کو چھ وکٹوں سے ہرایا۔ مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ڈی جی سپورٹس عبدالناصر، پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک، خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدرکاشف الدین سید، اے آئی پی ایس ایشیاء کے سیکرٹری امجد عزیز ملک، پشاور پریس کلب کے سیکرٹری عرفان موسیٰ زئی، چیئر مین سپورٹس کمیٹی عابد خان بھی موجود تھے۔ پی پی سی زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرررہ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے، حمید ﷲ 41، زوار 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مارخور کی جانب سے ارشد یوسفزئی، ارشاد میدانی اور رضوان زمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔