پشاور ( جنگ نیوز ) خیبرپختونخواحکومت کے احکامات کی روشنی میں سرکاری اداروں کے انتظامی امورمیں شفافیت لانے اورعوامی مسائل کے فوری حل کی جاری پالیسی کے تحت محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوانےکھلی کچہری کا انعقادکیاجس میں عوام نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے ہوئے اپنے مسائل پیش کئے جن کے فوری حل کے لئے موقع پرہدایات جاری کی گئیں۔ سیکرٹری توانائی وبرقیات نثاراحمدکی زیر صدارت محکمہ توانائی وبرقیات میںبراہ راست ای کھلی کچہری میں محکمے کے جملہ افسران سپیشل سیکرٹری عرفان وزیر،ایڈیشنل سیکرٹریز شاہ فہداورعبدالحسیب کے علاوہ ذیلی اداروں الیکٹرک انسپکٹریٹ اورٹرانسمیشن اینڈ گرڈکمپنی کے سربراہوں نے شرکت کی ۔ای کھلی کچہری میں زیادہ ترادارے کے ملازمین کی طرف سے بعض درپیش مسائل کی طرف حکام بالاکی توجہ مبذول کرائی گئی ۔کھلی کچہر ی میں اووربلنگ کے مسائل کے فوری حل کے لئے تجویز دی گئی۔۔