• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں غربت و بیروزگاری میں بدترین اضافہ ہوا، زاہد اختر

کوئٹہ( پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری زاہدا ختر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو جائز حقوق نہ دینے اور قومی ترقی وخوشحالی سے دور رکھنے کی وجہ سے عوام میں غم وغصہ پایاجاتاہے احساس محرومی کیساتھ غربت ، بے روزگاری میں بدترین اضافہ ہواہے بارڈروساحل ٹریڈ پر غیر اعلانیہ پابندی اور چیک پوسٹوں وبارڈرزپر بھتہ خوری ،تاجروں و ٹرانسپورٹرزکو تنگ کرنے سے مسائل میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔لاپتہ افراد کو فی الفورمنظر عام پر لایاجائے جو مجرم ہیں لاپتہ وغائب کرنے کی بجائے قانون کے حوالے کرکے سزادیں ان خیالات کااظہارانہوں نے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفودسے صوبائی دفترمیں ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ امرائے اضلاع ارکان رابطہ عوامی مہم کوکامیاب بنائیں نوجوانوں علمائے کرام اورشہریوں کو جماعت اسلامی کی دعوت دیکر ممبر بنائیں ،فلسطین کے مسئلے پر بھی جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری ہے ہفتہ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بھی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ بلوچستان بھر میں حق دو تحریک کے تحت رابطہ عوامی مہم شروع ہے ہر سطح پر ممبرسازی کی جارہی ہے نوجوان طلبہ تاجرمزدور اور عوام سب ملکر جماعت اسلامی کی ممبر شپ حاصل کریں تاکہ حقوق کے حصول کی جدوجہد تیز ہو۔
کوئٹہ سے مزید