• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی یوتھ اسکلز پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ــــ فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ــــ فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یوتھ اسکلز پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی۔

سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اُنہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر کے آخر تک نوجوانوں کا پہلا بیچ بیرونِ ملک بھجوایا جائے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ انٹرنیشنل سرٹیفکیشن کے ساتھ ملازمت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اُنہوں نے یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام میں ہر سطح پر میرٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

قومی خبریں سے مزید