• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے سہیل سلطان کیخلاف ریفرنس اسپیکر کو موصول

ایم این اے سہیل سلطان ۔فوٹو قومی اسمبلی
ایم این اے سہیل سلطان ۔فوٹو قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی کو ایم این اے سہیل سلطان کے خلاف ریفرنسں موصول ہوگیا۔ سہیل سلطان این اے 4 سوات سے سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق ریفرنس سوات کے شہری نصراللّٰہ خان کی طرف سے جمع کرایا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سہیل سلطان نے اپنی سرکاری ملازمت پر الیکشن کمیشن میں جھوٹ بولا۔ 

ذرائع کے مطابق ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ سہیل سلطان الیکشن سے پہلے بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل خیبر پختونخوا کام کرتے رہے۔ کوئی سرکاری ملازم ملازمت کے ختم ہونے کے دو سال بعد تک الیکشن نہیں لڑسکتا۔ 

ذرائع کے مطابق درخواست گزار نے اسپیکر کو ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کی استدعا کی ہے۔ 

درخواست گزار کے مطابق ریفرنس پر فوری کارروائی کرکے متعلقہ ممبر کو نااہل قرار دیا جائے۔ 

ذرائع کے مطابق اسپیکر نے سہیل سلطان کو نااہل قرار دینے کےلیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

قومی خبریں سے مزید