مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں اسرائیل ایک غیر قانونی ریاست ہے۔
ایوان صدر میں اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کےلیے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم سربراہ نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیل نے ناجائز قبضہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ اسرائیل ایک غیر قانونی ریاست ہے، اہل فلسطین کا اسرائیل کے ساتھ لڑنا ان کا حق ہے۔
راجا ناصر عباس نے مزید کہا کہ آپ کے گھر پر کوئی قبضہ کرلے تو اس کو چھڑوانا آپ کا حق ہے، یہ نہیں ہوسکتاہے کہ قابض کو آپ کہہ دیں کہ تم آدھا گھر رکھ لو۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک سال سے غزہ میں مزاحمتی تحریک کو ختم نہیں کرسکا۔