کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے اسلام آباد میں واقع خیبر پختونخوا ہاؤس کو سیل کیے جانے سے متعلق اہم خبر سامنے آ گئی۔
سی ڈی اے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا ہاؤس، پنجاب ہاؤس، بلوچستان ہاؤس اور گلگت بلتستان ہاؤس کی لیز کی مدت ختم ہوچکی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان اہم عمارتوں سمیت اسلام آباد میں موجود 100 سے زائد سرکاری عمارتوں کی لیز کی مدت ختم ہوچکی ہے۔
سی ڈی اے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا، پنجاب، بلوچستان، جی بی ہاؤسز کی لیز کی مدت کئی سال قبل ختم ہوچکی جبکہ ان سرکاری عمارتوں میں بلڈنگز بائی لاز کی خلاف وزیاں بھی کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹرز بلڈنگ کا نقشہ بھی منظور شدہ نہیں ہے، بلڈنگز بائی لاز کی خلاف وزیوں کے باعث لیزکی مدت کی تجدید نہیں کروائی جارہی۔
سی ڈی اے ذرائع کے مطابق سندھ ہاؤس کے معاہدہ کی حال ہی میں تجدید کروائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی پرانی کمرشل مارکیٹس کی لیزکی مدت بھی کئی سالوں سے ختم ہوچکی ہے،دارالحکومت میں واقع 100 سے زائد ایگرو فارمز کی لیز کی مدت بھی ختم ہوچکی ہے۔
سی ڈی اے ذرائع کے مطابق ادارے نے متعلقہ سرکاری عمارتوں کی انتظامیہ کو متعدد بار نوٹسز بھجوائے ہیں،جن کے باوجود متعلقہ عمارتوں کی انتظامیہ نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔