کراچی (اسٹاف رپورٹر) این ای ڈی یونیورسٹی میں دو روزہ ناسا اسپیس ایپ چیلنج 2024 کا انعقاد کیا گیا۔ اسپیس ایپ چیلنج 2024 میں دو ہزار سے زاید اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے طالب علموں نے شرکت کی،افتتاحی تقریب میں معروف سائنس دان ڈاکٹر عطا الرحمنٰ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل کا کہنا تھاکہ تحقیق کی حیرت انگیز دنیا، آپ کی جستجو کو خوش آمدید کرتی ہے ۔ ناسا کراچی لیڈ ڈاکٹر مونا کنول اور افتخار یزدانی ، مریخ ڈائنامکس کے ڈاکٹر مہدی شاہ اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔