کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے مرکزی مسلم لیگ ہاؤس کراچی میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ میں بڑھتی ہوئی محرومیوں اور حکومتی غفلت کے خلاف 25 جنوری کو حقوق سندھ مارچ نکالنے کا اعلان کیا،فیصل ندیم نے کہا کہ سندھ پاکستان کا سب سے زیادہ باوسائل صوبہ ہے یہ نہ صرف تیل، گیس اور کوئلے کی صورت میں ملکی معیشت کا ستون ہے، بلکہ سندھ کی زرخیز زمینیں بھی پاکستان کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں تاہم، افسوس کا مقام یہ ہے کہ صوبے کا دارالحکومت کراچی جو پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے، اپنی حالت زار کی وجہ سے یہاں کے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔