کراچی(اسٹاف رپورٹر)ا یڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے 13 سال پرانے کیس کا فیصلہ سنا تے ہوئے لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر ملا نثار و دیگر کے خلاف پولیس مقابلے کے کیس میں عدم شواہد کی بنا پر ملا نثار کو بری کردیا،عدالت کا کہنا تھا کہ پراسکیوشن کے گواہان کے بیانات میں تضاد ہے ، عدالت نے کیس کے تین ملزمان کا کیس داخل دفتر کردیا۔