کراچی(اسٹاف رپورٹر)پختون آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر چھریوں کے وار سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانہ کی حدود منگھو پیر پختون آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر چھریوں کے وار سے25سالہ شخص ہلاک اور 25 سالہ رضا ءاللہ ولد احسان اللہ زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے آپس میں ماموں بھانجے ہیں اور انکا آبائی تعلق چارسدہ سے ہے،ان کے پڑوس میں مقیم دو افراد نے ان پر غیرت کے نام پر چھریوں سے حملہ کیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔