• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے فلسطین کے موقف کو زندہ رکھا، مولانا فضل الرحمان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے فلسطین کے موقف کو زندہ رکھا، آج حماس کے مجاہدوں نے بتادیا کہ اسرائیل ہار چکا ہے فلسطین جیت گیا۔

مرکزی جمعیت اہلحدیث کے تحت فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غزہ کے بچوں، بہنوں، ماؤں اور بوڑھوں نے قضیہ فلسطین کو زندہ رکھا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یورپ میں ہزاروں لوگوں کے سروے میں اسرائیل کو دنیا کے امن کیلئے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین کا مقدمہ جیت چکے، اسرائیل شکست کھا چکا ہے، ہم پچاس سال پہلے بھی فلسطین کے ساتھ تھے، پچاس سال بعد بھی آپ کے ساتھ ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ جب لوگ یہاں پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے ترغیب دے رہے تھے تو ہم میدان میں تھے، جب کہاجارہا تھا کہ مسئلہ فلسطین ایک بھولی ہوئی کہانی ہے تو ہم نے اس مسئلے کو زندہ رکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ انسانی حقوق کے بڑے چیمپین بنتے تھے، آئینہ دیکھیں آپ انسانیت کے قاتل ہیں، مسلم دنیا سے توقع ہے وہ کوئی عملی اقدام کرے، بڑے اسلامی ممالک کا ایک گروپ بنائیں، اپنی سیاسی اور دفاعی حکمت عملی بنائیں۔

قومی خبریں سے مزید