• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم کا ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کا مطالبہ

سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ—فائل فوٹو
سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ—فائل فوٹو

سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ نے اسرائیل سے ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کا مطالبہ کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ پہلی بار ہمارے پاس خوفناک ردِعمل کے خوف کے بغیر ایران پر حملے کی صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واحد موقع ہے جب ایرانی حکومت اور جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانے کی قانونی حیثیت اور صلاحیت دونوں موجود ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے چیف ولیم برنس کا کہنا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس کا خیال ہے اسرائیل اور ایران مکمل جنگ نہیں چاہتے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ولیم برنس نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی میں اضافے کا خطرہ حقیقی ہے، اسرائیل بہت احتیاط سے ایرانی حملے کے جواب کا سوچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے احتیاط سے سوچنے کے باوجود غلط فیصلے کا خدشہ ہے، مشرق وسطیٰ ایسی جگہ ہے جہاں ہر وقت پیچیدہ چیزیں ہوتی رہتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید