• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے محکمہ ریسکیو کی 17 گاڑیاں اسلام آباد پولیس کے قبضے میں


اسلام آباد پولیس نے خیبر پختونخوا کے محکمہ ریسکیو کی 17 گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔

گاڑیاں تحریک انصاف کے احتجاج میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ رکاوٹیں ہٹانے کےلیے لائی گئی تھیں۔

خیبر پختونخوا ریسکیو ڈپارٹمنٹ کے 64 اور خیبر پختونخوا پولیس کے 24 اہل کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قبضے میں لی گئی ریسکیو گاڑیوں میں 6 ایمبولینس، 7 فائر ٹینڈرز، 3 واٹر باؤزرز اور ایک کرین شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام گاڑیاں کیس پراپرٹی بن جانے کے سبب خیبر پختونخوا حکومت کےلیے ناقابل استعمال ہوگئیں۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے خیبر پختونخوا سے آئی مشینری اور عملے نے اسلام آباد پر چڑھائی کی، قانونی کارروائی کی جارہی ہے، مشینری مقدمات میں شامل ہے، بطور شواہد عدالت میں پیش کریں گے۔

ڈی جی ریسکیو خیبر پختونخوا ڈاکٹر ایاز کا کہنا ہے کہ وکلاء کی ٹیم اسلام آباد میں مشینری اور اہلکاروں کی بازیابی کےلیے موجود ہے، کوشش کررہے ہیں کہ مشینری اور عملے کو واپس لایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید