• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساف فٹبال چیمپئن شپ کیلئے پاکستان خواتین ٹیم کو این او سی نہ ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان خواتین فٹبال ٹیم کو ساف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 17 سے 30 اکتوبر تک نیپال میں شیڈول ایونٹ کیلئے 12 اکتوبر کو نیپال روانہ ہونا ہے، تاہم این او سی نہ ملنے سے شرکت مشکل نظر آرہی ہے ۔ اسپورٹس بورڈ کے مطابق پی ایف ایف کی جانب سے تاخیر سے درخواست کی وصولی اور ضروری دستاویزات پر چیئرمین نارملائزیشن کمیٹی کے دستخط نہ ہونے کی وجہ سے این او سی جاری نہیں کیا گیا۔