اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) FBR، دوران ملازمت زچگی/پدری چھٹی سے متعلق اختیارات ازسر نو تفویض , سکیل 20سے 22 کی زچگی/پدری چھٹی کا اختیار ممبر ایڈمن کو سونپ دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ، چیئرمین ایف بی آر /وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کی منظوری سے نوٹیفکیشن نمبر 1(29)/2011-MIR-II آٹھ اکتوبر 2024کو جاری کیا گیا ہے جس میں 21جنوری 2021ء کے ایک نوٹیفکیشن میں ترمیم کی گئی ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ کے انتظامی اختیارات کی تفویض تبدیل کر دی گئی ہے۔ نئے نوٹیفکیشن میں ملازمت کے دوران زچگی (Maternity)اور پدری (Paternity)چھٹی سے متعلق اختیارات کو نئے سرے سے تفویض کیا گیا ہے۔ بنیادی سکیل 20 سے بنیادی سکیل 22 تک کی /کے درخواست گزار زچگی و پدری چھٹی کی منظوری کا اختیار چیئرمین ایف بی آر /وفاقی سیکرٹری ریونیو ڈویژن کی بجائے اب ممبر ایڈمن /ایچ آر ایف بی آر کو تفویض کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح بنیادی سکیل 17 سے 19 تک کی زچگی و پدری کی چھٹی کی درخواست کی منظوری ایف بی آر کے چیف ایڈمن /ایچ آر ونگ دے سکیں گے جبکہ بنیادی سکیل 8 سے 16تک کے/کی درخواست گزار کو زچگی /پدری رخصت کی منظوری چیف مینجمنٹ ہیڈ کوارٹر اینڈ آئی آر دینے کے مجاذ بنا دیئے گئے ہیں۔ بنیادی سکیل 16سے 19 تک کے /کی درخواست گزار کی زچگی /پدری کی چھٹی کی منظوری اپنے اختیارات کے دائرے میں چیف کمشنر /چیف کلکٹر /ڈائریکٹر جنرل /ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ منظور کرنے کے مجاذ ہونگے۔ بنیادی سکیل ایک سے 15 تک ملازمین کی زچگی /پدری رخصت کی درخواستوں کا فیصلہ کمشنر /کلکٹر /ڈائریکٹر اپنے اپنے اختیارات کے کمشنریٹ / کلکٹریٹ /ڈائریکٹریٹ دیا کرینگے۔ بنیادی سکیل 16 سے 19 تک کے /کی افسروں سے متعلق سے متعلقہ سیکشن آف ایڈمن /ہیڈ کوارٹر ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کو بھجوایا جایا کریگا۔