کراچی (نیوز ڈیسک) ضلع مری میں بجلی بریک ڈائون کے باعث مری کے شہری اور دیہی علاقے مکمل تاریکی میں ڈوب گئے۔ بجلی کی بندش 132کےوی کی مین لائن ٹرپ ہونے کے باعث ہوئی۔ بریک ڈائون کے باعث مال روڈ، جھیکاگلی،بھوربن،ایکسپریس وے سمیت دیگرعلاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔ بجلی بندش کےباعث سیاحوں اورمقامی لوگوں کومشکلات کا سامنا ہے۔ ایکسیئن آئیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی بحالی کےلیے واپڈا کاعملہ فیلڈمیں ہے،بجلی بحال ہونےمیں وقت لگ سکتاہے۔