• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران یا بشریٰ بی بی کو سزا ہوجاتی ہے تو مذاکرات ختم ہوجائینگے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرا م ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جو بیک ڈور رابطے ہیں وہ سیاسی بحران کو حل کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں خاص طور پر جو آج نو مئی کے ملزمان کو سزا بھی دے دی گئی ہے ۔اس سوال کے جواب میں تجزیہ کارفخردرانی،ارشاد بھٹی ،بے نظیرشاہ اور مظہرعباس نے کہا کہ اس طرح کے فیصلے رابطوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔اگر عمران خان یا بشریٰ بی بی کو سزا ہوجاتی ہے تو مذاکرات ختم ہوجائیں گے۔ مذاکرات سے حکو مت اپنا مینڈیٹ پورا کرسکے گی۔ معیشت اور دہشت گردی کے پیچھے سارے کھڑے ہوں گے اور بڑی شخصیت کے خلاف ٹرینڈ نہیں چلیں گے گالم گلوچ رکے گی اور تحریک انصاف کو سیاسی اسپیس واپس ملے گی اور عمران خان اور تحریک انصاف کی لیڈرشپ کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار فخر درانی نے کہا کہ جمہوریت میں یہ سب ممکن ہوتا ہے ماضی کی کئی مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔لیکن عمران کا ایکشن روایتی ایکشن سے الگ ہوتا ہے۔ انصار عباسی کی خبر میں یقینا صداقت ہے لیکن سوال یہ ہے کہ نو مئی سے متعلق جو عام ورکر کو سزا دے دی گئی ہے لیکن تحریک انصاف کے لیڈران کو نہیں ہوئی اس پر شاید پی ٹی آئی ایک قدم پیچھے آئے گی ۔ سوشل میڈیا پر جو مہم چلائی جارہی ہے اور خاص طو رپر رچرڈ گرینل کے حوالے سے جو رہا ہے یہ سب چیزیں ایک ساتھ ہی چل رہی ہیں سخت ردِ عمل اور پھر مذاکرات کی بھی باتیں موجودہ قیادت پہلے دن سے چاہتی ہے مذاکرات ہوں لیکن سوال یہ ہے کہ عمران خان بھی مذاکرات چاہتے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں وہ سنجیدہ نہیں ہیں۔

اہم خبریں سے مزید