• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بندرگاہوں پر کنسائمنٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کے اقدامات کئے جائیں، کمرشل امپورٹرز

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد )کمرشل امپورٹرز نے کہا ہے کہ بندرگاہوں پر کنسائمنٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کے اقدامات کئے جائیں،خام مال سے لدے درآمدی کنسائمنٹس پھنسنے سے صنعتی پیداوار سمیت برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ،پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت فیس لیس کسٹمزکلیئرنس اسیسمنٹ متعارف کرانے کو سراہا ہے ۔ انہوں نے انتظامی امور کی بھرپور صلاحیتوں کے فقدان کے نتیجے میں بندرگاہوں پر درآمدی کنسائنمنٹس کے ڈھیر لگنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے اپیل کی ہے کہ وہ کسٹم کلیئرنس میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے کنسائمنٹس کے بیگ لاگ کو ختم کرنے میں کردار ادا کریں تاکہ درآمد کنندگان کو ڈیمرج اور ڈی ٹینشن کے ممکنہ نقصانات سے بچایا جاسکے۔سلیم ولی محمد نے چیئرمین ایف بی آر سے اپیل میں کہا کہ فیس لیس کسٹمزکلیئرنس اسیسمنٹ کا نفاذ خوش آئند مگر یہ سسٹم متعارف کروانے سے قبل کنسائنمٹس کی بلاتاخیر کلیئرنس کو یقینی بنانے کی بھرپور انتظامی تیاری کرنی چاہیے تھی جو شاید نہیں کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید