کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے اعلان میں آئی سی سی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہر سال تین ملکی سیریز کرانے کی بات کی تھی پاکستان کرکٹ بورڈ کی یہ کوشش بھارتی میڈیا سے برداشت نہیں ہوئی اور اس نے اپنے ملک کے بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنا یا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ساتھ تیسری ٹیم کسی بھی ایشیا ئی ملک کی تھی اور یہ ٹورنامنٹ نیو ٹرل گراونڈ پر کرانے کی تجویز ہے اس سلسلے میں سعود ی عرب کا شہر جدہ یا مسقط ممکنہ نیوٹرل وینیو ہوسکتا ہے۔پاکستان اور بھارتی بورڈ اس حساس معاملے پر بات کرنے سے گریز کررہے ہیں۔تاہم آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ سہ فریقی سیریز سہارا کپ کی طرز کی ہوگی لیکن اس بارے میں تفصیلات طے ہونا باقی ہیں۔بھارت میں متعصب میڈیاآئی سی سی چیمپنز ٹرافی کے معاملے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی حکومت کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا تو پھر بھارتی بورڈ نے کیوں خیال نہیں رکھا، ہمارا سوال یہ ہے کہ اتنے سال آپس میں کھیلنے پر منع کیوں کیاگیا۔