• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی زندگی کیسے بدلی؟ ہنسنا منع ہے میں آج شب 11 بجکر 5 منٹ پر دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ ایک وقت ایسا تھا جب کھانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے، درباروں پر کھانے کھائے، انارکلی بازار میں مزدوری کی، کراچی ایئرپورٹ پر لوگوں کی پیٹیاں اُٹھائیں، جو پیسے جیب میں ہوتے وہ بھی پولیس والے نکال لیتے تھے۔ اِن خیالات اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمود بھٹی نے فیشن انڈسٹری میں آنے والی اونچ نیچ اور اور نجی زندگی کے حوالے سے بھی نوجوانوں کو آگاہ کیا۔ حاضرین میں موجود نوجوانوں نے اُن سے دلچسپ سوال پوچھے۔ ایک طالب علم نے بھارتی اداکار کی پروڈی کرکے محمود بھٹی سے داد وصول کی۔ ”ہنسنا منع ہے“ تابش ہاشمی کی میزبانی میں اتوار کی شب 11بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید