• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے اسلام آباد پہنچ کر مسقط جاتے ہوئے فرانسیسی شہری سے منشیات برآمد

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک فرانسیسی شہری کے قبضے سے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس برامد کر لی۔ اے این ایف حکام کے مطابق ملزم بھارت سے پاکستان آیا تھا اور مسقط کے راستے سری لنکا جارہا تھا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر سامان کی تلاشی ملزم کے بیگ سے 1 کلو 58 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم منشیات چاکلیٹس کی پیکنگ میں چھپا کر اسمگل کر رہا تھا۔ گرفتار ملزم وزٹ ویزہ پر پاکستان میں آیا تھا، اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید