• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں القسام بریگیڈز کے حملوں میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے

کراچی(نیوزڈیسک)غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے حملوں میں 5اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے جبالیہ کیمپ میں چھپے ہوئے 3 اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کیا اور تینوں کو قتل کرکے ان کے ہتھیار بھی چھین لیے۔القسام بریگیڈز کے مطابق اس کے بعد جنگجوؤں نے ایک گھر پر کارروائی کی جہاں اسرائیلی فوجی موجود تھے، یہاں بھی دو اسرائیلی فوجی مارے گئے۔
اہم خبریں سے مزید