• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری وفود کے بیرونی دوروں پر ٹیکس دہندگان کی رقوم خرچ نہیں ہونی چاہیے، ٹیکس بار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان سے وصول کی جانے والی رقوم کا لاپروائی کے ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے،۔ سرکاری وفود کے بیرونی دوروں پر ٹیکس دہندگان سے وصول شدہ رقم خرچ نہیں ہونی چاہیے پاکستان ٹیکس بار کے صدر انور کاشف ممتاز کی جانب سےقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کے چیئرمین نوید قمر کو لکھے گئے خط میں پاکستان ٹیکس بار کی جانب سے ٹیکس دہندگان سے وصول کی گئی رقوم کے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ عوام سے وصول ہونے والے ٹیکس کی رقم کہاں اور کس طرح خرچ کی جارہی ہے، بتایا جائے۔معلومات کی درخواست آئین کے آرٹیکل 19اے کے تحت کی جارہی ہے۔ پی ٹی بی اے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس دہندگان سے وصول ہونے والی رقم کو لاپروائی سے استعمال کیا جارہا ہے۔ سرکاری وفود کے بیرونی دوروں پر ٹیکس دہندگان سے وصول شدہ رقم خرچ نہیں ہونی چاہیے۔ قومی خزانے میں مسلسل کمی کے ساتھ ٹیکس وصولیوں کا ہدف بھی مکمل نہیں ہو پارہا۔
اہم خبریں سے مزید