کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے تک بڑھ گئی،اوپن مارکیٹ میں 8 پیسے تک کم ہو گئی، یورو کی قیمت میں 63 پیسے تک کا اضافہ، پاونڈ کی قیمت بھی 51 پیسے تک بڑھ گئی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 277.50 روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 5 پیسے کے اضافے سے 277.70 روپے سے بڑھ کر 277.75 روپے ہو گئی۔