• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف اداکار مظہر علی انتقال کر گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف اداکار مظہر علی کراچی میں انتقال کرگئے، مظہر علی دل کے عارضے میں مبتلا اور گزشتہ کچھ عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، 66 برس میں دنیائے فانی کوچ کرجانے والے معروف اداکار مظہر علی کی نماز جنازہ منگل کو بعد نماز مغرب طیبہ مسجد ناظم آباد نمبر 3 میں ادا کی گئی۔ ان کے مشہور ڈراموں میں بول میری مچھلی، نوکر کے آگے چاکر، محبت آگ سی اور ڈرامہ سیریل عروسہ شامل ہیں۔مظہر علی نے کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی سے سول انجنئیرنگ کی ڈگری حاصل کی تھی، وہ طویل عرصہ امریکا میں رہنے کے بعد پاکستان واپس آئے تھے، جیو ٹی وی پر نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل بول میری مچھلی میں ان کا کردار مثالی تھا۔ان کے سوگواران میں دو بیٹیاں ، ایک بیٹا اور اہلیہ شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید