• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ جیو کے اشتراک سے ورلڈ کلچرل فیسٹیول‘ ڈرامہ کلیو پیش کیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل کراچی میں جیو اور جنگ کے اشتراک سے منعقدہ ورلڈ کلچرل فیسٹیول کراچی کے 13ویں روز برطانوی تھیٹرڈرامہ نگار جوناتھن لین کا ڈرامہ کلیو پیش کیا گیا ۔ ڈرامے کا ترجمہ روحی فاطمہ نے کیا ہے‘ اس کی ہدایات فرحان عالم صدیقی کی مرتب کردہ ہیں۔ ڈرامہ کلیو کی کہانی قتل کے اسرار کے گرد گھومتی ہے، کلاسک بورڈ گیم کو کلیو میں زندہ کیا گیا ہے۔ چھ مہمانوں کو ایک خفیہ میزبان کی جانب سے عشائیے میں مدعوکیا گیا ہے جن کو کونل مسٹرڈ، مسزوایٹ، مسٹرگرین، مسٹر پیکا کی،مس اسکارلیٹ کے فرضی نام دیئے گئے ہیں جن کے بعد جلد ہی انکشاف ہوتا ہے کہ یہ سب میزبان کے ہاتھوں بلیک میلنگ کا شکار ہوچکے ہیں۔پھر تمام لوگوں کو ہتھیار دیا جاتا ہے اور آپشن دیا جاتا ہے کہ اپنے بلیک میلر کو دوگنا ادائیگی کریں یا بے قصور بٹلر کو مارڈالیں۔ اس کے بعد کی شام پاگل پن، مزاح اور قتل سے بھرپور ہوتی ہے جہاں ہر مجرم قاتل کو تلاش کرنے کی کوشش میں الجھتا رہتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید