• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر راکٹ داغ دیے، 2 اسرائیلی ہلاک

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

لبنان سے حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر راکٹ داغ دیے، جس سے دو اسرائیلی شہری ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کیے، جن کے نتیجے میں کریات شمونا نامی قصبے میں دو شہری ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق لبنان کی جانب سے تقریباً 20 راکٹ فائر کیے گئے، جن میں سے کئی کو روک لیا گیا۔

اس سے قبل حیفہ کے علاقے پر ہونے والے حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے تھے، جبکہ گزشتہ دنوں ایک چاقو حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں لبنان میں حالیہ دو ہفتوں میں 2,100 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، اسرائیلی فوج بمباری کے ذریعے  حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہی ہے۔

لبنانی وزارت صحت نے شہریوں کی اموات کی اطلاع دی ہے، بیروت کے اسپتالوں میں ان حملوں کے متاثرین، جن میں جھلسے ہوئے افراد شامل ہیں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید