پیرس( رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کی نامزد حکومت عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہونے پر بال بال بچ گئی، عین وقت پر دائیں بازو کی جماعت ریلی نیشنل نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت سے انکار کردیا۔فرانس کے وزیر اعظم مائیکل بارنیئر کی نوزائیدہ حکومت کو گرانے کے لئے عدم اعتماد کی تحریک اس وقت ناکام ہو گئی جب انتہائی دائیں بازو کی نیشنل ریلی پارٹی نے تحریک کی حمایت سے انکار کر دیا۔