کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں10پیسے تک کا اضافہ،اوپن مارکیٹ میں 5پیسے کی کمی،یورو کی قیمت 59 پیسے کم ہو گئی،پاونڈ کی قیمت بھی 24 پیسے تک گھٹ گئی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسے کے اضافے سے 277.50 روپے سے بڑھ کر 277.60 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 277.75روپے پر برقرار رہی،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 5 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 278.22 روپے سے کم ہو کر 278.17 روپے اور قیمت فروخت 279.66 روپے سے کم ہو کر 279.61 روپے ہو گئی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 59 پیسے کی کمی سے 303.30 روپے سے کم ہو کر 302.89 روپے اور قیمت فروخت 35پیسے کی کمی سے 306.01 روپے سے کم ہو کر 305.66روپے ہو گئی ،رپورٹ کے مطابق بدھ کو برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 24 پیسے کی کمی سے 361.83روپے سے کم ہو کر 361.59 روپے اور قیمت فروخت 18 پیسے کی کمی سے 365.25روپے سے کم ہو کر 365.07روپے ہو گئی۔