• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد سے برف پگھلے گی ،امتیاز رشید

لاہور( کورٹ رپورٹر ) چیئرمین بھگت سنگھ میموریل فاؤنڈیشنامتیاز رشید قریشی کی سالگرہ کی تقریب لاہور ہائی کورٹ بار میں فائیو مین لائرز فورم پاکستان نے منائی، تقریب کے شرکاء میں ڈاکٹر علی میاں ،سید علی عابد طاہر ،محمد توقیر چوہدری ایڈووکیٹ،ڈاکٹر شاہد نصیر ،چوہدری محبوب حسین سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر امتیاز رشید قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسٹر جے شنکر وزیر خارجہ ہندوستان کی پاکستان میں شنگھائی کانفرنس میں آمد کو خوش ائند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی پاکستان امد سے برف پگھلے گی ۔
لاہور سے مزید