ورلڈ بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ پاور سیکٹر ڈسٹری بیوشن اصلاحات رپورٹ 2024ء جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ 2.8 فیصد ہے، رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا تخمینہ 0.6 فیصد ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال مالی خسارے کا تخمینہ جی ڈی پی کا 7.6فیصد ہے۔
ورلڈ بینک حکام نے بریفنگ میں کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.5 فیصد رہی۔
بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں لیبر فورس میں خواتین کا تناسب جنوبی ایشیاء میں سب سے کم ہے۔