گرینڈ جرگے کے لیے خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے پہلا باضابطہ رابطہ کیا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو گرینڈ جرگے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اسلام آباد سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئے، انہوں نے اسلام آباد میں تمام مصروفیات ترک کر دیں۔
فیصل کریم کنڈی وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں گرینڈ جرگہ میں شریک ہوں گے، جرگہ تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کی مشاورت سے بلایا گیا ہے۔
گرینڈ جرگے میں امن و امان کی صورتِ حال، پشتون قومی جرگہ اور مختلف امور پر بات ہو گی۔