• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولیویا اسرائیل کیخلاف جنوبی افریقا کے نسل کشی کے مقدمے میں باضابطہ شامل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بولیویا بین الاقوامی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کے نسل کشی کے مقدمے میں باضابطہ طور پر شامل ہو گیا۔

جنوبی افریقا نے آئی سی جے میں اسرائیل پر غزہ جنگ میں نسل کشی کا مقدمہ کر رکھا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل 13 ممالک پہلے سے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہیں۔

ان ممالک میں ترکیہ، بیلجیئم، فلسطین، آئر لینڈ، کولمبیا، لیبیا، اسپین، میکسیکو، نیدر لینڈ، مالدیپ، چلی، کیوبا اور نکاراگوا شامل ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اب اس فہرست میں بولیویا کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

بولیویا نے 2010ء سے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر رکھا ہے۔

جون 2024ء تک فلسطین کو اقوامِ متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 146 نے ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید