اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
اینٹی کرپشن نے محمد اکرم کو سینئر سول جج خدا یار کی عدالت میں پیش کیا۔
عدالت میں استدعا کی گئی کہ محمد اکرم سے 95 ہزار کی ریکوری کرنی ہے، تفتیش کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر محمد اکرم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم کے خلاف 2021ء میں 95 ہزار روپے رشوت لینے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
2021ء میں محمد اکرم ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تھا۔
اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق محمد اکرم کے خلاف رشوت کا مقدمہ ایک قیدی کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔یہ قیدی سال 2021ء میں ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں بند تھا۔