• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 7 لاکھ 46 ہزار 251 ہوگئی

رواں سال ستمبر میں 11 ہزار 138 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس (آر ڈی اے) کھولے گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ستمبر 2024 تک روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی تعداد 7 لاکھ 46 ہزار 251 ہوگئی ہے۔

ستمبر میں روشن کھاتوں میں 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے ہیں، جس کے بعد روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں جمع کرائی گئی مجموعی رقوم 8 ارب 74 کروڑ ڈالر ہوچکی ہے۔ 

آر ڈی اے کھاتوں میں جمع کرائے 5 ارب 55 کروڑ ڈالر مقامی سطح پر استعمال ہوئے ہیں جبکہ ایک ارب 66 کروڑ ڈالر نکلوائے جاچکے ہیں۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق آر ڈی اے کھاتوں میں واجب الادا رقوم ایک ارب 53 کروڑ ڈالر ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید