شمالی امریکا میں پائے جانیوالے جانور راکون (خرسک) نے واشنگٹن کی ایک خاتون کی پراپرٹی میں گھس گئے جس کے بعد انھیں حکام کو بلانا پڑگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ بالا خاتون گزشتہ 35 برسوں سے بھوکے راکونز کو خوراک دیتی تھیں، لیکن حال ہی میں لگ بھگ سو کے قریب راکونز انکے گھر کے ارد گرد جمع ہوگئے جس کے باعث خاتون کو حکام سے مدد طلب کرنا پڑی۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے قریب واقع شہر پولسبو کی اس خاتون نے کٹسیپ کائونٹی کے شیرف آفس کو بتایا کہ وہ تین عشروں سے زیادہ عرصے سے جانوروں کو خوراک دیتی تھیں لیکن چھ ہفتے قبل درجنوں راکونز انکی پراپرٹی پر نظر آئے۔
خاتون کے مطابق راکونز اکثر دن اور رات میں جمع ہوکر کھانے کی اشیا کا مطالبہ کرتے تھے۔
شیرف آفس کے ترجمان کے مطابق اب راکونز سے پریشان خاتون نے جانوروں کو کہیں اور منتقل کرنے کے لیے فی جانور پانچ سو ڈالر تک کی پیشکش کی ہے۔
حکام کے مطابق راکونز کو خوراک ڈالنے کی وجہ سے ان میں انسانوں سے ڈر ختم ہوگیا ہے اور اگر انھیں مطلوبہ خوراک نہ دی جائے تو وہ حملہ کرتے ہیں۔