• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا روبیک کیوب تیار کرلیا، قیمت 5,320 ڈالر

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

دنیا کا سب سے چھوٹا روبیک کیوب صرف 0.19 انچ چوڑا ہے اور اس کی قیمت 5,000 امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ 

جاپان کی کھلونا بنانے والی کمپنی میگا ہاؤس نے حال ہی میں دنیا کے سب سے چھوٹے روبیک کیوب کی رونمائی کی۔ ایلومینیم کا یہ کیوب صرف 0.19 انچ فی سائیڈ ہے اور اس کا وزن صرف 0.33 گرام ہے۔ اس کی قیمت 5,320 ڈالر ہے۔

ہنگری کے مجسمہ ساز ایرنو روبیک کی اخترا اصلی روبیک کیوب کی 50ویں سالگرہ پر مذکورہ بالا جاپانی کھلونا ساز کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا روبیک کیوب تخلیق کرنے کا فیصلہ کیا۔

کمپنی نے چار برس قبل اس پروجیکٹ کے آئیڈیا کو سامنے لانے کے بعد 2022 میں اس پر کام شروع کیا۔ اگرچہ صرف 0.5 سینٹی میٹر چوڑائی کا ایک دھاتی مربع بنانا آج کے دور میں اتنا مشکل نہیں۔ لیکن ساتھ ہی ایک فعال روبک کیوب بنانا جس میں روٹیٹنگ فیس ایک بڑا چیلنج تھا۔ 

جاپانی کمپنی نے اس بات کو یقینی بنانے کےلیے ماہر کام کرنے والوں کو یکجا کیا جس سے یہ کام ممکن ہوا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید