• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں بچوں کا آخری ہسپتال بھی جلد تباہ کردیں گے، اسرائیل

غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج نے غزہ میں بچوں کا آخری اسپتال بھی تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے نرسنگ ڈپارٹمنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عید صباح نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ سے رابطہ کیا اور ان کو 24گھنٹے کے اندر ہسپتال خالی کرنے کی دھمکی دی ہے۔اسرائیل نے کہا اگر ہسپتال خالی نہ کیا گیا تو وہی کچھ ہوگا جو الشفا اسپتال کے ساتھ ہوا تھا۔واضح رہے کہ ڈاکٹر کمال عدوان شمالی غزہ پٹی کا واحد اسپتال ہے جو بچوں کا علاج کرتا ہے۔ اس اسپتال میں بچوں کے لیے انتہائی نگہداشت، نرسری اور بچوں کے ڈائیلاسز کے شعبے بھی ہیں، اسپتال کے بند ہونے کا مطلب بہتسے معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کی جانوں کا ضیاع ہے۔سرائیلی فوج نے براہ راست ڈاکٹر حسام کو اسپتال خالی کرنے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ اگر اسپتال کو خالی نہ کیا گیا تو وہاں موجود عملے اور مریضوں کو قتل اور گرفتار کرلیا جائے گا۔
یورپ سے سے مزید