ڈبلن(نیوز ڈیسک)بولیویا بین الاقوامی عدالتِ انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقا کے نسل کشی کے مقدمے میں باضابطہ طور پر شامل ہو گیا۔جنوبی افریقا نے آئی سی جے میں اسرائیل پر غزہ جنگ میں نسل کشی کا مقدمہ کر رکھا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اس سے قبل 13ممالک پہلے سے اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں شامل ہیں۔ان ممالک میں ترکیہ، بیلجیئم، فلسطین، آئر لینڈ، کولمبیا، لیبیا، اسپین، میکسیکو، نیدر لینڈ، مالدیپ، چلی، کیوبا اور نکاراگوا شامل ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اب اس فہرست میں بولیویا کا بھی اضافہ ہو گیا ہے۔بولیویا نے 2010سے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر رکھا ہے۔جون 2024 تک فلسطین کو اقوامِ متحدہ کے 193رکن ممالک میں سے 146نے ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا ہے۔