دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر ) معروف عالم دین صاحبزادہ سید حامد فاروق شاہ آف بوکن شریف گجرات بر طانیہ اور یورپی ملکوں کے دورے پر تشریف لائے ہوئے ہیں۔ انھوں نے پاکستان کمیونٹی سنٹر دی ہیگ میں اتحاد بین المسلمین بین المسالک ہم آ ہنگی کے موضوع پر سیرت کانفرنس کی صدارت کی اور آپس میں مسلکی اختلافات سے قطع نظر پیار اور محبت کا درس دیا ۔ وہ یورپی دورہ مکمل کر کے دی ہیگ سے واپس پاکستان جا رہے تھے تو دی ہیگ میں مقیم سماجی شخصیت سید شیراز حسین نے مقامی ترک ریسٹورنٹ میں ان کے اعزاز میں ظہرا نے کا اہتمام کیا جس میں سید سہیل حیدر شاہ ، راجہ فاروق حیدر سیکریٹری کشمیر پیس فورم ہالینڈ، چوہدر ی محمد سعید مہر، راجہ رفاقت، عمران چوہدری، عامر یوسف، راجہ سجاد حیدر ،چوہدری اسرار احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر صاحبزادہ سید حامد فاروق نے میزبان سید شیراز حسین اور دیگر کا شکریہ ادا کیا، انھوں نے کہا ہم نے تمام ممالک میں اتحاد پیار ومحبت اخوت کا پیغام دیا ہے۔