• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کااجلاس،7نکاتی ایجنڈاپیش

لاہور(خصوصی رپورٹر)پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے صدارت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری و ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے بھی شرکت کی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس میں سالانہ مون سون رپورٹ 2024 کا بغور جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق 2 کروڑ 70 لاکھ کی رقم متاثرہ خاندانوں کو فراہم کی جا چکی ہے ۔ اجلاس میں فلڈمنصوبوں کے سروے کی منظوری دی گئی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے فلڈ سمولیشن ماڈل کی اپگریڈیشن کے لیے سفارشات پیش کیں۔
لاہور سے مزید