• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی بحران پر قابو کے لیے ایٹمی شعبے میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی، ماہرین

اسلام آباد (اسرار خان ) پاکستان میں توانائی کے بحران پر قا بو پانے کےلیے ماہرین نے ایٹمی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر زور دیا ہے ۔ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ توانائی کے روایتی ذرائع پرانحصار سے پاکستان کے سیا سی اور اقتصادی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں ۔ جمعرات کو یہاں توانائی کے ماہرین نے یہاں جمع ہو کر ایٹمی توانائی کے پر وجیکٹس میں سرمایہ کاری بڑھانے کی وکا لت کی ۔ تا کہ قیمتوں میں تحفیف کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار کو کم کیا جائے ۔ درآمد ی ایند ھن پر کثیر زرمبادلہ خرچ ہو تا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ایٹمی توانائی ملک کے توانائی بحران کا دیر پا اور قا بل اعتماد حل ہے ۔ جو نہ صرف اقتصادی استحکام کا باعث اور اس کے ساتھ آلودگی سے پاک توانائی کا ذریعہ ہوگا ۔

اہم خبریں سے مزید