امریکی ایٹمی حملوں میں بچ جانے والے جاپانی تنظیم نیہون ہیڈانکیو نے رواں سال امن کا نوبیل انعام اپنے نام کر لیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نیہون ہیڈانکیو ان جاپانی شہریوں کی تنظیم ہے جو ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر کیے گئے امریکی ایٹمی حملوں میں بچ گئے تھے۔
نارویجن نوبیل کمیٹی کی جانب سے جاپانی تنظیم کو نوبیل امن انعام جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے خلاف کوششوں پر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ادب کا نوبیل انعام جنوبی کوریا کی مصنفہ ہان کانگ کو نثر اور شاعری میں تاریخی المیوں، صنفی تفریق اور انسانی زندگی کی نزاکتوں کو منفرد اسلوب میں بیان کرنے پر دیا گیا تھا۔
اس سے قبل رواں سال طبیعیات کے شعبے میں نوبیل انعام 2 سائنس دانوں جان جے ہوپ فیلڈ اور جیفری ای ہنٹن کو دیا گیا تھا۔