• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کرلی



چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کرلی۔

چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی 25 اکتوبر کو ریٹائرمنٹ کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوگا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ فل کورٹ ریفرنس کورٹ روم نمبر ایک میں ساڑھے 10 بجے ہوگا، اس موقع پر اپنی تقریر ایڈوانس میں بھجوا دی جائے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو سرکاری خرچ پر اپنے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دینے سے منع کر دیا چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ عشائیہ پر عوام کے 20 لاکھ روپے خرچ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

مراسلے کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خرچ کے باعث الوداعی ڈنر لینے سے معذرت کرلی۔

اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے فُل کورٹ ریفرنس کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی دعوتی مراسلہ ارسال کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید