• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترمیم کسی اصول پر نہیں، سیاسی مفادات پر ہو رہی ہے: فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار—فائل فوٹو
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار—فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کسی اصول پر نہیں بلکہ سیاسی مفادات کی بنیاد پر ہو رہی ہے۔ 

مجوزہ آئینی ترمیم کی حمایت کے سوال پر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے اب تک آئینی ترمیم کا مسودہ ہی نہیں دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو آئینی اصلاحات لائی جا رہی ہیں وہ سیاسی ضرورتوں کو دیکھ کر لائی جا رہی ہیں، اگر پی ٹی آئی حکومت میں ہوتی تو وہ بھی اسی قسم کی آئینی ترمیم لاتی۔ 

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بھی اصولی طور پر آئینی عدالت اور ججوں کی تقرری میں پارلیمان کا کردار بڑھانے پر متفق ہے۔

واضح رہے کہ مجوزہ 26 ویں آئینی ترامیم کے معاملے پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو رہا ہے جس کی صدارت پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید